خبرنامہ بلوچستان

شیخ زاید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 5 سے 7 اپریل تک تین روزہ فری میڈیکل سرجیکل کیمپ لگایا جائے گا

خاران:(اے پی پی)حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کے جانب سے شیخ زاید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 5 اپریل سے 7 اپریل تک تین روزہ فری میڈیکل سرجیکل کیمپ لگایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرخاران ڈاکٹر حمید بلوچ نے پریس کلب میں صحافیوں کو کیمپ سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں بلو چستان کے معروف سرجن اور فزیشن مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کر ینگے۔ اس دوران مریضوں کو مفت علاج معالجہ سمیت ادویات بھی فراہم کی جائینگی۔ کیمپ میں ما ہر نسواں،انکھوں، جلد ،ہڈی جوڑ،دماغی امراض ،دل ،ناک ،کان اورگلے کے ڈاکٹرز خصوصی طور پر شرکت کر ینگے۔ اس دوران سیکرٹری صحت و دیگر اعلیٰ حکام بھی کیمپ کا معائنہ کر ئینگے ۔ڈاکٹر حمید بلوچ نے علاقے کے نمائندوں ،معتبرین ،سماجی اور سیاسی کارکنوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کیمپ کے انعقاد کے موقع پر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔