خبرنامہ بلوچستان

صحبت پور: ادائیگی فرض کے دوران بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار جاں بحق

صحبت پور: (آئی این پی) بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار نے فرض کی خاطر جان قربان کر دی۔ پنل خان بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا اور پنل خان کی زندگی کا چراغ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بجھ گیا۔ اگر دھماکا اس وقت ہوتا جب یہاں لوگ ہوتے تو کئی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں لیکن بم ڈسپوزل سکواڈ کے اس اہلکار نے اپنی زندگی کی قربانی دیکر کئی لوگوں کی زندگیاں بچا لی ہیں۔ اس دھماکے کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے لیکن صحافتی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے آن ایئر نہیں کیا جا رہا۔