خبرنامہ بلوچستان

صحبت پور میں باردوی سرنگ کا دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

جعفرآباد:(اے پی پی)صحبت پور کے علاقے میں باردوی سرنگ کا دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ دودا طبہ کی حدود گوٹھ در محمد میں اچانک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔