خبرنامہ بلوچستان

صوابی ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،مزید 10دہشت گرد ہلاک ،مجموعی تعداد 15ہوگئی

صوابی (ملت + آئی این پی) صوابی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے‘ صوابی میں گزشتہ دو روز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق صوابی کے علاقے باجا بائی پاس پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تین فرار ہوگئے۔ گزشتہ دو روز کے دوران صوابی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔ (ن غ)