خبرنامہ بلوچستان

صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے، اظہار حسین

کوئٹہ۔(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے،تعلیم یافتہ معاشرہ ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،ان خیالات کااظہار کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ تعلیم اورصحت کے محکموں کی بہتری کے لیے خطیر رقم خرچ ہورہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو،بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی اپنے اپ کو صوبے کے عوام کا خدمت گار تصور کرتا ہوں ،کوئی بھی شخص خواہاں اس کا تعلق صوبے کے کسی بھی علاقے سے ہو ہمارے لیے قابل احترام ہے ،انہوں نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، صوبے کے عوام کے بلاتفریق خدمت کرتے رہینگے ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت اجمتاعیت پر یقین رکھتی ہے ،ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ضلع ،صوبے اور ملک کے عوام کے کام آئیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نصیرآباد میں ایگریکلچر یونیورسٹی بنائی جائیگی تاکہ زراعت سے وابستہ افراد مستفید ہوں اور ہماراملک زراعت میں خودکفیل ہوسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے صوبے بلکہ پورے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی وترقی کے نئے دور کاآغا زہوگا۔