خبرنامہ بلوچستان

صوبائی حکومت بلوچستان میں قیام امن ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے:محمدخان لہڑی

کوئٹہ:(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرمعدنیات وقدرتی وسائل حاجی محمدخان لہڑی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں قیام امن ترقی وخوشحالی اورعوام کامعیارزندگی بہتربنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، سی پیک سے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں دورس نتائج برآمد ہونگے ،وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے خواہاں ہیں ،نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمدخان لہڑی نے کہاکہ گوادر میگاؤپروجیکٹ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگابلکہ پاکستان معاشی طورپرترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جب سے نواب ثناء اللہ خان زہری نے وزرات اعلیٰ کی منصب سنبھال ہے دن رات ایک کرکے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں، جلد صوبے کے عوام جاری ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ مشیروزیراعلیٰ بلوچستان محمدخان لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر سی پورٹ کی تکمیل چاہتے ہیں جس سے نہ صرف بلوچستان کے عوام کوروزگار کے موقع ملے گا بلکہ صوبہ ترقی راہ کی پرگامزن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ منفی پرویگنڈوں کی بجائے بلوچستان کی ترقی پرتوجہ دی جائے جوماضی میں ہرحوالے سے نظرانداز ہوتارہاہے ۔