خبرنامہ بلوچستان

صوبائی حکومت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہے

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلی بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل، انہیں سہولیات کی فراہمی،صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ،صوبائی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر رضاالرحمن اور جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند کو کامیابی پر مبارکباد دینے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کیتمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہیں اور اس جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،انتخابات میں جن عہدئے داروں پر صحافیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ایک جانب خوش آئند ہے تو دوسری جانب عہدئے داروں پر بھاری ذمہ داری بھی ہے امید ہے کہ نو منتخب عہدئے دار اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی،صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے سلسلے میں صوبائی حکومت سے بھر پور تعاون بھی کریں گے،انہوں نے نومنتخب کابینہ کو اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت و زیر اعلی نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ،صحافی صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کی کوششوں میں تعاون کریں۔