خبرنامہ بلوچستان

صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان

صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان
ڈیرہ مراد جمالی: (ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفورلہڑی نے کہا ہے کہ اپنے اتحادیوں اور تمام اقوام کو ساتھ لے کر متوقع عام انتخابات میں حلقہ پی بی 28اور حلقہ پی بی 29کے لیے اتفاق رائے سے متفقہ امیدوار سامنے لائینگے۔ یہ بات انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب آپس میں اتحادی ہے اور اتحادیوں کی مشاورت کو ترجیح دی جائیگی ،تمام قبائل ہمارے ساتھ ہے ہمارے اتحادیوں میں شامل سب کا کسی نہ کسی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ وابستگی ہے ،انہوں نے کہا کہ تاہم سیاسی تنظیموں سے ہٹ کر ہم لوکل سطح پر علاقے کی عوام کے بہتر مفادات کے لیے ایک ساتھ ہے ہمارامقصد صرف علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔