خبرنامہ بلوچستان

صوبے میں را کی مداخلت ڈھکی چھپی بات نہیں،سرفرازبگٹی

کوئٹہ:(اے پی پی)وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں صوبے میں را کی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ، کہتے ہیں را اور اسکے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تین ماہ کے دوران بانوے دہشتگردوں کو ہلاک اور اٹھارہ سو سے زائد کو پکڑ لیا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر محمود اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی،انہوں نے کہا کہ را کے دیگر سہولت کاروں کیخلاف بھی کریک ڈاون جاری ہے، تین ماہ کے دوران حساس اداروں اور فورسز نے آپریشنز کے دوران 92 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے، اٹھارہ سو سے زائد پکڑے گئے ہیں۔ وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں سینکڑوں ہتھیار اور دس ہزار کلو سے زائد دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،مکران آواران خاران قلات خضدار اور بارکھان میں شرپسندوں کے درجنوں کیمپس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلم اچھو اور منان بلوچ جیسے کمانڈرو ں کی ہلاکت کے بعد دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔