خبرنامہ بلوچستان

ضلع کونسل رحیم یارخان کی 25مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کل ہونگے

صادق آباد (ملت + آئی این پی) ضلع کونسل رحیم یارخان کی 25مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کل 15نومبر بروز منگل کو منعقد ہونگے ،پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمدمحمود کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ‘عہدیداران اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے ضلع بھر میں چےئرمین یونین کونسلز سے رابطہ مہم مکمل کر لی ،جبکہ دوسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ کے تمام اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی وزیر بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے ضلع کونسل میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے رحیم یارخان پہنچ چکے ہیں صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق ،سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اظہر لغاری، رکن صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمدنے تحصیل صادق آباد کے منتخب چےئرمینوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے حکمت عملی سے آگاہ کیا جبکہ دوسری جانب جمالدین والی میں ضلع بھر کے یونین کونسلوں کے چےئرمینوں سے ملاقاتیں کر نے کے بعد پیپلزپارٹی نے ضلع کونسل کے ایوان میں اپنی اکثریت کا دعوی کیا ہے مخدوم مرتضیٰ محمود‘مخدوم مصطفی محمود ‘مخدوم عثمان محمود‘جاوید اکبر ڈھلوں‘ سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘سردار ممتاز خان چانگ‘چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘محمدآصف خاں‘رئیس محمدد ین ورند‘مختار احمد جام نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انشاء اﷲ پیپلزپارٹی مخدوم احمد محمود کی قیادت میں پندرہ نومبر کو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دیکر ضلع کے عوام کو سرپرائز دے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے حلقے دعوی کر رہے ہیں کہ مخدوم خسرو بختیار کی قیادت میں ن لیگ ضلع کی مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی اکثریت ثابت کر دے گی دونوں جماعتوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں منتخب چےئرمینوں سے رابطے مکمل کرنے کے بعد چند چےئرمینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔