خبرنامہ بلوچستان

طورخم باڈراوپن،صرف دستاویزات افغانیوں کوداخلے کی اجازت

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کھول دی گئی ہے، صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صبح پاکستان اور افغان حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کھول دی گئی ہے، تاہم صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔(اح)