خبرنامہ بلوچستان

عبدالحق ہاشمی کی زیرصدارت جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع کا ایک روزہ اجلاس

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع کا ایک روزہ اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی نائب امراء ڈاکٹرمحمد ابراہیم ،زاہداختر بلوچ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،مولانا محمد عارف دمڑ،مولانا عبدالحمید منصوری ،افتخار احمد کاکڑ،کوئٹہ ،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ چمن،چاغی دالبندین ،ڈیرہ بگٹی،دکی،ہرنائی ،جعفرآباد،قلات، خضدار، لسبیلہ ،مستونگ ،موسیٰ خیل،پشین،صحبت پور،نصیر آبادلورالائی سمیت دیگر اضلاع کے امراء نے شرکت کی اس موقع پر مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ اپریل مئی میں بلوچستان بھر میں دوماہی یوتھ ممبر سازی مہم چلاکر ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جماعت اسلامی یوتھ کا ممبر بناکر جماعت اسلامی یوتھ کوضلع وصوبہ کی سطح پر منظم ومزید فعال بنائیں گے ۔اس موقع پر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خوشحال پاکستان فنڈ مہم میں اہداف حاصل کرنے اور بہترین کارکردگی کے حامل اضلاع صحبت پور،مستونگ ،لسبیلہ کے امرائے اضلاع کو تنظیمی کام کیلئے نیے سی ڈی موٹر سائیکل انعام میں دیے ۔ اس موقع پر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام حکومتی بے حسی کرپشن ولوٹ مار کا شکار ہیں صوبہ بھر میں بے روزگاری ،بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ ،بارڈر کی بندش ،نادراکے مسائل شناختی بنانے میں مشکلات ،مہنگائی ،تعلیم وصحت کے مسائل ،پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا شکارہیں بلوچستان کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے صوبائی حکومتوں کی بے حسی ولوٹ مار ،مرکزی حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہیں جو بھی حکومتیں آتی ہیں عوام کیلئے صرف وعدے وبے عمل اعلانا ت ہی کافی سمجھتے ہیں روزگارکی فروخت ،میرٹ کی پامالی ،اقرباء پروری ،رشوت جیسے مسائل کی وجہ سے نوجوانوں احساس محرومی ،ردعمل اور مایوسی کا شکارہیں صوبے میں منشیات وشراب تو آسانی سے مل سکتے ہیں مگر دوسری طرف کھیلوں کی سہولیات ناپید ،ہسپتال مریضوں سے منشیات کے اڈے نوجوانوں سے آباد مگرتعلیمی ادارے اور کھیل وصحت کے مراکز تباہی کے منظر پیش کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی یوتھ کو منظم کرکے قوم کو دیانت دار تعلیمافتہ قیادت دے رہی ہیں عوام جماعت اسلامی یوتھ کے ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے اس موقع پر یوتھ ممبرسازی مہم شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع کی سطح پر کے آئی یوتھ کی تنظیم سازی،یوتھ کو سماجی خرابیوں اور بنیادی مسائل کیلئے متحرک کیا جائیگا مختلف مقامات پر گرینڈیوتھ کنونشن وجرگے ،یوتھ ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا اس موقع پر بلوچستان بھر میں ایک لاکھ ممبربنانے کیلئے اضلاع کو اہداف بھی دیے گیے ۔ اجلاس میں امرائے اضلاع نے گزشتہ چھ ماہ کی تنظیمی کارکردگی اورخوشحال پاکستان فنڈمہم کی رپورٹ پیش کی گئی جس کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے مشاورت سے اہداف کے حصول کیلئے خوشحال پاکستان فنڈ مہم کو 10اپریل تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں خوشحال پاکستان فنڈ مہم میں بہترین کارکردگی کے حامل اضلاع صحبت پور، مستونگ اور لسبیلہ کے امراء کو امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی نے ایک ایک نیا سیونٹی موٹرسائیکل کی چابیاں دیکر موٹرسائیکل بطور انعام دے دیا اور دیگر اضلاع کو ہدایت کی کہ دس اپریل تک محنت کرکے وہ بھی انعام کے حقدار بن سکتے ہیں اجلاس میں منصوبہ عمل پر عمل درآمد کاجائز ہ بھی لیا گیا رابطہ عوام مہم کے حوالے سے مشاورت وفیصلے بھی کیے گئے ۔