خبرنامہ بلوچستان

علاقے کی ترقی کے لئے اجتماعی نوعیت کے کاموں پر توجہ دی جارہی ہے:میرعبدالماجد

ڈیرہ مرادجمالی:(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالماجد ابڑونے کہا ہے کہ علاقے کی مجموعی ترقی کے لئے اجتماعی نوعیت کے کاموں پر توجہ دی جارہی ہے‘ نصیرآباد کے عوام کی ترقی اور خوشحالی سے علاقے کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے ۔ڈیرہ مرادجمالی میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی کے اسکیموں اور گلی محلوں کی سڑکوں کو پکا کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرعبدالماجد ابڑو نے کہا کہ نصیرآباد کے عوام سے کیئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے اورنصیرآباد کی ترقی وخوشحالی کے لئے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے گلی محلوں میں پی سی سی ، لنک روڈز کو بلیک ٹاپ اور گرمیوں کے موسم میں ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے اور پانی کی وافرمقداراورصاف پانی فراہم کرنے کے لئے وارٹر سپلائی کی اسکیمات پر بھی کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کیئے ہیں اورعوام نے ووٹ دیکر خدمت کے جزبے سے اسمبلی تک پہنچایا ہے اور ہم بھی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے اور عوام کے لئے ایسے ترقیاتی اسکیمات شروع کیئے گئے ہیں جن پر آج تک کسی نے بھی توجہ نہیں دی اوران اسکیمات کی تکمیل سے عوامی مسائل ان کی دہلز پر ہی حل ہوجائیں گے میرعبدالماجد ابڑو نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی میں نکاسی آ ب کا منصوبے پر کام کو کئی سالوں سے ادھورہ ہی چھوڑدیا گیا تھا جس کی تکمیل کے لئے محکمہ بی ڈی اے سے بات چیت جاری ہے ۔