خبرنامہ بلوچستان

عمران اس ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں: سنجر خان جمالی

ڈیرہ مراد جمالی(ملت + آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ممبر ضلع کونسل نصیر آباد میں سنجر خان جمالی نے کہا ہے کہ حکومت مخالف دو نومبر کو اسلام آباد میں فیصلہ کن احتجاجی دہر نا اب کرپشن اور لاقانو نیت کے پیدا وار حکمرانوں کو گھر بھیج کر رہینگے قائد تحریک عمران خان اس ملک کو تباہی اور بر بادی سے بچانے کے لیئے عملی طور پر جدو جہد کر رہے ہیں ملک میں تبدیلی آنے کا وقت آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا میرسنجر خان جمالی نے کہا ہیکہ دو نومبر کے احتجاجی دہر نے میں بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کا قافلہ صوبائی صدر یار محمد رند کی قیادت میں شرکت کر کے بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر شہنشاہیت قائم ہے عوام کو مہنگائی بے روز گاری اور تباہی کے سوا حکمرانوں نے کچھ نہیں دیا کرپشن کمیشن اور لوٹ مار کے سبب قومی اداروں کی وجود ختم ہو کر رہ گئی ہے پی ٹی آئی ملک اور قوم کو بچانے کے لیئے میدان میں آ گیا ہے اور اب دو نومبر کا دھر نا حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے ۔