خبرنامہ بلوچستان

عمران خان پھرسےنئی دلہن ڈھونڈنےمیں مصروف ہیں: اکرم خان

بنوں (آئی این پی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے ہونے والی سازشیں ناکام ہونگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف خودمنصوبے کی سیکورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملک کی تقدر بدل کر ایشئن ٹائیگر بن جائیگا جبکہ جنوبی اضلاع خصوصاً اس منصوبے سے مستفید ہونگے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نئی دلہن ڈھونڈنے کیلئے ایک بار پھر دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں قوم کی جوان بیٹیوں کو سڑکوں پر نکالنے سے عالمی دنیا میں ہماری بدنامی ہو رہی ہے کسی بھی ملک میں تبدیلی ناچ گانوں سے نہیں بلکہ شعور پیدا کرنے سے آتی ہے گذشتہ دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہ ملا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل آمندی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قدرتی گیس توسیع منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی،ضلع نائب ناظم پیر منیر شاہ،تحصیل ناظم ملک احسان خان ، ڈسٹرکٹ ممبر سید کمال شاہ تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ،سینان درانی ،ملک میر محمد حیات ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اعزاز اللہ حقانی ،آمندی کے کونسلر دل نیاز خان،سابق ناظم سلیم خان،صدیق خان،نیکم خان سمیت دیگر مشران نے بھی خطاب کیاوفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ ضلع بنوں کے ایف آر علاقوں میں قدرتی گیس سمیت مختلف معدنیات کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں اس سلسلے میں چائنہ کے کچھ کمپنیوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد ان علاقوں میں گیس کی تلاش کا کام شروع ہو گا اورتمام موجود معدنیات کے ذخائر کو استعمال میں لایا جائے گا جس سے یہاں کے عوام سمیت پورے جنوبی اضلاع کے عوام کو فائدہ ہوگا اور یہ علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں میں ترقی کی راہ میں بہت سی رکاؤٹیں ڈالی گئیں مگر جمعیت علماء اسلام کے قائدین تمام رکاؤٹوں کا ڈٹ مقابلہ کرنا جانتے ہیں ترقی کو کسی صورت روکا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت میں عوام کے حقوق کے فیصلے بنی گالا سے کئے جا رہے ہیں جو کہ یہودیوں کے ایجنڈے پر مشتمل ہیں پی ٹی آئی نے 90دنوں میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کیا تھا مگر بے حیائی کے سوا کوئی تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہوئے خیبر پختونخوا میں حکومت کی ناکامی پر پی ٹی آئی کا جنازہ اس صوبے نکالا جائے گا جس طرح بنوں میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل حکومتوں کے قیام میں ان کی سیاست کا خاتمہ کیا اسی طرح پورے صوبے سے ان کی سیاست کا خاتمہ کریں گے