خبرنامہ بلوچستان

عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں؛ آغا نواب شاہ

عوام کی خوشحالی

عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں؛ آغا نواب شاہ

کوئٹہ (ملت آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا نواب شاہ نے کہا کہ بلوچستان بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیں موجودہ حکومت عوام کو زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے- ان خیالات کااظہارنہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مایوسی گناہ ہے ، موجودہ کابینہ سے کافی توقعات ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں کابینہ شب وروز انتھک کاوشوں سے دو ماہ میں صوبے کے عوام میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ کر ے گی ۔ آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ بلوچستان بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیں جس کے باعث بلوچستان بھر کے مسائل کو حل کرنے میں مددمل رہی ہے تعلیم صحت سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے بلوچستان بھر میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی فنڈ سے بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامز ن ہوگا ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیمی اداروں کے قیام بلوچستان کو ماڈل صوبے بنانے میں مدد ملے گی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی خوشحالی کے ثمرات عوام کو جلد ہی ملے گے ۔