خبرنامہ بلوچستان

عوام کے مسائل حل کرنے اور انکو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئےمیں مصروف ہیں: سید غفورشاہ

ہرنائی-(اے پی پی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی سیکرٹری چیئرمین مونسپل کمیٹی سید غفورشاہ نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انکے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پشتونخوامیپ کے وزراء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سینٹ ممبران بلدیاتی نمائندے رات مصروف عمل ہے اور عوام کئے گئے وعدوں کوپورا کررہےہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہون نے پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کے فنڈز سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بلوچستان ڈوپلیمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر باچاخان ،انجینئرز اور پارٹی کے عہدیدران بھی موجودتھے ۔ بی ڈی اے کے انجینئر نے چیئرمین مونسپل کمیٹی کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ضلعی سیکرٹری چیئر مین مونسپل کمیٹی سید غفورشاہ نے محکمہ کے آفیسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی نہ برتے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے پی سی ون کے مطابق تکمیل کیلئے متعلقہ محکمہ اور پارٹی کی نگران کمیٹی کڑی نگرانی کررہی ہیں کیونکہ جو ترقیاتی کام ہوگا وہ معیاری ہوتاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی انہیں ٹھیس نہیں پہنچائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی سمیت پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ڈولپمنٹ اتھارٹی کے جی ، ایم باچاخان نے دیگر آفیسران کے ہمراہ ضلع ہرنائی کا دورہ کیا اور ہرنائی میں بی ڈی اے زیرنگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا گیا اور خصوصاَ ہرنائی طورخم لیویز تھانہ کے قریب ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پل کا معائنہ کیا گیا ۔