خبرنامہ بلوچستان

فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پرفائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلیٰ پولیس حکام کو واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ قدوس بزنجو نے فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔