خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکوربلوچستان؛ 2 افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ :(اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان کی کوئٹہ کے علاقے میں کارروائی، 2 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے موٹر سائیکل ، نقدی،موبائل فون،افغان سمیں اور دیگراشیاء برآمد کرلیں، سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو فرنٹیئر کوبلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2افغان باشندوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائیکل ،نقدی ،موبائل فون ،افغان سمیں اور دیگر اشیاء برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔(ن م)