خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کی کامیاب کارروائی

کوئٹہ: (آئی این پی) فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس اداروں کی ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں کامیاب کارروائی کے دوران میزائل ،ہینڈگر نیڈ ز ،راکٹ اورراکٹ لانچرز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرکے دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیاہے ۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیا جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیاہے برآمدہونیوالے اسلحے میں دو چائنیز ایل ایم جی ،10عدد 107ایم ایم میزائل ،43عدد ہائی ایکسپلوسیو گرنیڈ ،36عدد گرنیڈ فیوز ،86عدد 12.7ایم ایم راؤنڈز ،36عدد آر پی جی سیون راکٹس ان کے لانچر اور کلاشنکوف کے ہزاروں راؤنڈز شامل ہے ۔ایف سی ترجمان کے مطابق شرپسند عناصر مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود کو عید کے موقع پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے مگر فورسز اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیاہے ۔