خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکوربلوچستان کی پشین کے علاقے میں کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ،سرکاری ذرائع

کوئٹہ:(اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان کی پشین کے علاقے میں کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو پشین کے علاقے میں فرنٹیئر کور اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغان کیمپ سے 9ایس ایم جیز ،5عدد پستول ،7راکٹ ،4عدد ہینڈ گرینٹڈ ،بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر گولہ اور باردود برآمد کرلیا ۔فرنٹیئرکور اور پولیس نے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔