خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکوربلوچستان کی کارروائی ،20ایکڑ پر مشتمل کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا گیا

چمن :(اے پی پی) فرنٹیئرکور بلوچستان کی گلستان کے علاقے میں کارروائی ،20ایکڑ پر مشتمل کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا گیا،ایف سی گلستان ونگ کے کمانڈر لیفٹینٹ کرنل حلیم نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان کے گلستان میں دوسرے روز افیون کی فصل کو تلف کرنے کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں اب تک ٹریکٹروں کی مدد سے 20ایکڑ تک زمین پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا گیا ہے ۔افیون کی فصل کو تلف کرنے میں ایف سی ،اے این ایف اور لیویز اہلکار حصہ لیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔یہ کارروائی فرنٹیئرکور بلوچستان کو خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔