خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکوربلوچستان کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ژوب:(اے پی پی)فرنٹیئر کوربلوچستان کے زیر اہتمام محکمہ صحت شیرانی کے تعاون سے میر علی خیل کے علاقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کی ہدایت پر کمانڈنٹ ژوب ایف سی کرنل ملک محمد حیات کی نگرانی میں ایف سی میڈیکل ونگ کے زیر اہتمام شیرانی کے علاقے میر علی خیل میں محکمہ صحت شیرانی کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایف سی وسول ڈاکٹر وں ڈاکٹرخیر محمد ،لیڈی ڈاکٹر ارشاد ظفر ،میڈیکل حوالدار مجیب ا ور دیگر نے مجموعی طور پر سات سو اڑتھالیس مریضوں کا معائنہ کیا۔میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کومفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔فری میڈیکل کیمپ میں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کیلئے انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور ژوب کے کمانڈنٹ کرنل ملک محمد حیات نے بتایا کہ ایف سی نے ملکی سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے میر علی خیل ایک دور دراز علاقہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے وقتاً فوقتاًفری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ۔علاقے کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کمانڈنٹ ژوب کرنل ملک محمد حیات اور ڈی ایچ او شیرانی ڈاکٹر عارف شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔