خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی

کوئٹہ : (ملت+اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں فرنٹیئر کور بلوچستان اورحساس اداروں نے پیر سوری کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے ایک عدد ایل ایم جی، تین عدد راکٹ اور 10 کلو گرام بارود برآمد کرلیا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔