خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئر کور اور لیویز کی بولان میں مشترکہ کارروائی،2مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد،ترجمان ایف سی

کوئٹہ۔(اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان اور لیویز فورس کی بولان میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور لیویز فورس نے بولان کے علاقے دشت میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے 2شارٹ گن،ایک عدد رائفل برآمد کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔