خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئر کور اورپولیس کی کارروائی ، 10مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد،ترجمان ایف سی

کوئٹہ۔(اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان اورپولیس فورس کی سریاب اور گردنواح میں مشترکہ کارروائی ،کارروائی کے دوران 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ایف سی ترجمان کے مطابق جمعرات کو فرنٹیئر کور بلوچستان اورپولیس فورس نے سریاب اور گردنواح میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 رائفل برآمد کرلیں۔گرفتار افرا د سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔