خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیر کور اور حساس ادارے کی کارروائی، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

نوشکی (ملت + آئی این پی) فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں کاروائی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کی جانب سے نوشکی کے کلی قبول نالے میں 2 مشتبہ بیگ کی نشاندہی کے بعد انہیں قبضے میں لے لیا گیا جن سے 48 میگزین ، 2 گولے اور 3 سو 18 پیکٹ بارودی مواد برآمد کرلیا گیا اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری ہے ۔