خبرنامہ بلوچستان

فرنیٹئرکوربلوچستان کی کارروائی5 دہشت گردگرفتار

کوئٹہ : (اے پی پی)فرنیٹئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کی چمن کے علاقے میں مشترکہ کارروائی 5 دہشت گردگرفتارکرکے انکے قبضے بڑی تعداداسلحہ برآمد کرلیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق بدھ کوچمن کے علاقے کلی گلدار باغیچہ میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران تین کمپاؤنڈز سے بھاری مقدار میں اسلحہ میں ایک کلاشنکوف ،ایک پسٹل ،دو راکٹ لانچر ،گیارہ بارودی سرنگیں ،مختلف قسم کے فیوز ،گولیاں ،دو ہینڈ گرنیڈ ،ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے کا ر کو خود کش حملے کیلئے استعمال کیا جانا تھا بارودی مواد ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا۔