خبرنامہ بلوچستان

قلات ،ایمبولینس اور کار میں تصادم، 6افراد زخمی

قلات (ملت + آئی این پی) بلوچستان کے ضلع قلات منیشنل ہائی وے مغلزئی کے مقام پرکار گاڑی اور ایمبولینس میں تصادم ،ایمبولینس ڈرائیور سمیت چھ افرادزخمی ،ایک زخمی علاج کیلئے کوئٹہ منتقل ،اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ،قبائلی عمائدین ،آفیسران کی قلات ہسپتال آمد ،تفصیلات کے مطابق قلات مغلزئی نیشنل ہائی وے پر ایمبولینس یونین کونسل نیچارہ اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی وٹس کار میں تصادم ہوا ۔جس کے نتیجے میں کار میں سوار حاجی محمد عصاء سکنہ خاران حال کوئٹہ ،ولیم جان،عبدالرحمان ،جاوید نذیر سکنہ کراچی ایمبولینس ڈرائیور عبدالکریم نیچاری ،ویکسینٹر غلام فاروق نیچاری زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال قلات پہنچا دیا گیا ۔جہاں پرایم ایس سمیت ڈاکٹروں کے عملے نے انہیں طبی امداد دی۔ جبکہ ایک شدید زخمی کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر عزیزاللہ غرشین ،سردار عبدالکریم نیچاری ،ڈی ایچ اومحمد اسلم بلوچ ،ڈی ایس ایم مجیب بلوچ سمیت آفیسران دیگر ہسپتال پہنچ گئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے عملے کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی علاج کیلئے بہتر اقدامات کیلئے ہدایت جاری کئے ۔