خبرنامہ بلوچستان

قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک ز خمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور تمام لاشوں کو ان کے آبائی علاقے بھجوا دیا گیا ۔