خبرنامہ بلوچستان

قلعہ عبداللہ،سیگی میں رشتے کے تنازعے پر بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

قلعہ عبداللہ (ملت + آئی این پی) گلستان کے علاقے میں سیگی میں رشتے کے تنازعے پر بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا،ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات گلستان کے علاقے سیگی میں رشتے کے تنازعے پر بھائیوں نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (خ) بنت خدائے رحیم کو گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،اے سی قلعہ عبداللہ /گلستان اعجاز احمد جعفر نے بتایا کہ ملزمان نے رشتے کے تنازعے پر یہ واردات کی ہے جن کیخلاف رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔