خبرنامہ بلوچستان

كوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتار كرلیا

كوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتار كرلیا

کوئٹہ(ملت آن لائن)پشتون آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتاركرلیا جس کے سر كی قیمت 10 لاكھ روپے مقررتھی۔

پولیس ذرائع كے مطابق سی ٹی ڈی نے كوئٹہ كے علاقے پشتون آباد میں كارروائی كے دوران كالعدم تنظیم كے ٹارگٹ كلر كو گرفتاركرلیا، حكومت كی جانب سے دہشتگرد كے سر كی قیمت 10 لاكھ روپے رکھی گئی تھی اور یہ دہشتگردی اور ٹارگٹ كلنگ كی كارروائیوں میں مطلوب تھا، گرفتاری كے بعد دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل كردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے شہر كے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 14 اشتہاریوں اور17 افغان باشندوں كو گرفتاركرلیا، اشتہاری مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جب كہ افغان باشندوں سے تحقیقات كی جارہی ہے۔