خبرنامہ بلوچستان

لورالائی: دیوارگرنے سےایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:(اے پی پی)لورالائی کے علاقے میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کو لورالائی کے علاقے کجھوری چوک پر مکان کی دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب جانے سے ایک مزدورمحمد اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جسے مقامی ہسپتال لایا گیا ۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔