خبرنامہ بلوچستان

لکپاس اور بولان کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور لنڈا بازاروں میں رش لگ گیا، لکپاس اور بولان کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جبکہ کوژک ٹاپ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے پی ڈی ایم اے اورضلعی انتظامیہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ زیار ت میں تین فٹ برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک تاحال بند ہے ،ٹریفک بحال کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے اورضلعی انتظامیہ مصروف ہے ۔کوئٹہ کے چاروں اطراف واقع پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جو خوبصورت نظارہ پیش کررہی ہے۔ دو دن چھٹی کے بعد پیر کو کوئٹہ شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔