خبرنامہ بلوچستان

لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر ریاض کی کوئٹہ سول ہسپتال آمد

کوئٹہ: (اے پی پی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر ریاض نے پیر کو کوئٹہ سول ہسپتال کادورہ کیااوربم دھماکے کی جائے وقوعہ کامعائنہ کیا، اس موقع پرانہیں واقعہ کی تفصیلات سے متعلق آگاہی دی گئی ۔کمانڈرسدرن کمانڈ نے زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں بہترطبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرانہوں نے لواحقین سے دکھ اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دشمن بزدل ہے جسے ہرمحاز پرشکست دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اورپختہ عزم سے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دینگے ۔