خبرنامہ بلوچستان

لیویز فورس کی کارروائی،2ڈاکو گرفتار

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی)چمن میں گڑنگ کے علاقے میں لیویز فورس کی کارروائی،2ڈاکو گرفتار،اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد،تحصیلدار چمن عبدالحمیدزہری نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ہفتہ کو چمن کوئٹہ شاہراہ پر قائم لیویز گڑنگ چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیانہ رکنے پر لیویز نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے دونوں محمد امین اور عبدالقیوم کو گرفتار کرلیاجن کے قبضے سے ایک عدد پستول اور چوری کی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی،لیویز نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔