خبرنامہ بلوچستان

ماضی کی طرح دو نومبر کو بھی پی ٹی آئی کو کچھ حا صل نہیں ہو گا: میر اظہار حسین

ڈیرہ مراد جمالی(ملت + آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر خوراک میر اظہار حسین خان کھوسہ نے کہا ہیکہ ماضی کی طرح دو نومبر کو بھی اسلام آباد دھرنا سے پی ٹی آئی کو کچھ حا صل نہیں ہو گا ‘ملک کے عوام نے احتجاجی اور دہانے کی سیا ست کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے کیونکہ موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کوششوں سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا میر اظہار حسین خان کھوسہ نے کہا ہیکہ عمران خان جمہوریت کو لپٹنے کی کوشش کر کے آمدیت کو ہوا دینے کے لیئے غیر آئینی اقدامات کر رہے ہیں اور وہ چور دروازے سے ملک کا وزیر اعظم بننے کے لیئے اپنے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر موجودہ حکو مت کو عوام کی بھر پور میڈیٹ حاصل ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف اور اس کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018ٰٰٰٗٗ ؁ء کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن دوبارہ اپنی کار کرد گی کی بناء پر کامیابی حا صل کرے گی ۔