خبرنامہ بلوچستان

مجید اچکزئی کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

مجید اچکزئی کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

بلوچستان(ملت آن لائن)چھ ماہ قبل رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار محمد عطاء کے بیٹے نے رکن اسمبلی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے 20 جون کو ٹریفک سارجنٹ محمد عطا جاں بحق ہو گئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی کو حراست میں لے لیا تھا۔ ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس: عبدالمجید اچکزئی ضمانت پر رہا گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبدالمجید اچکزئی کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں آج جیل سے رہا کر دیا گیا۔ معظم عطاء کا کہنا تھا کہ 6 مہینے سے زیادہ ہو گئے ہیں لیکن بلوچستان حکومت نے کوئی امداد نہیں کی، ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے ہماری فائل وزیراعلیٰ ہاؤس میں پڑی ہے۔ معظم عطاء کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اس لیے حکومت خود اس کیس کی پیروی کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہم خود وکیل کرتے تو آج مجید اچکزئی رہا نہ ہوتا۔