خبرنامہ بلوچستان

محرم کے پرامن جلوس کے انعقاد پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار اطمینان

محرم کے پرامن جلوس کے انعقاد پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار اطمینان

کوئٹہ(ملت آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کے پرامن انعقاد اور اختتام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں یوم عاشور کے جلوس کے پرامن انعقاد اوراختتام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مؤثر سیکیورٹی فراہم کرنے پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر تمام مکتبہ فکر کے علماء کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔