خبرنامہ بلوچستان

محکمہ موسمیات نے بلوچستان بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اکرام الدین نے بلوچستان میں بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران کے راستے صوبے میں داخل گا۔ جس کے نتیجے میں کوئٹہ، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، لورالائی، نوشکی، چاغی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ پہاڑوں پر برف بھاری کا بھی امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔