خبرنامہ بلوچستان

مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے خواتین کا عالمی دن کے موقع پر تقریبات کا انعقاد

اوستہ محمد (ملت + آئی این پی) پورے ملک کی طرح خواتین کا عالمی دن کی مناسبت سے ا وستہ محمد میں بھی غیر سرکاری این جی اوز کی جانب سے ایک مشترکہ طور پر خواتین کا عالمی دن منا یا گیا، یہ پرو گرام شرکت گا ہ(W,F,S) نسا ء آرگنائیزیشن، خدمت ویلفیر آرگنائیزیشن کی جانب سے مشترکہ پروگرام منعقد ہوا جس سے، میڈم نورجہاں میمن، میڈم شاستہ پروین، میڈم کلثوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین کا عالمی دن ہے لیکن افسو س عورتوں کے ابھی تک وہ حقوق نہیں ملے جو ملنے چاہیے تھے ، خاتون ایک ماں،بہن ، ہے ان کو وہ مقام ملنا چاہیے جو ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ، بلدیا تی اداروں میں ، صوبائی اور قومی اسمبلی میں خواتین کا کوٹہ بڑھا یا جائے ، اس کے علا وہ خواتین کے لئے ہر شہر میں سرکار کی جانب سے ادارے بنائے جائیں جس میں خواتین کو مختلف شعبوں کی تربیت دی جائے اور ان کو سیلائی کڑھائی ، بیو ٹی پالر، کمپوٹر، اور دیگر چیزوں کی انکو تربیت دی جاے اور سکھا یا جائے، تاکہ وہ اپنی مدد آپ محنت کر کے کما سکیں اور وہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھلائیں، اور عورتوں پر ہونے والی تشدد کا خاتمہ ہو ابھی تک وہ فرسودہ نظام چلا آرہا ہے کہ عورتوں کو وہ مقام نہیں ملتا ہے جو ملنا چاہیے، انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ استہ محمد میں کرلز کالج کی بلدنگ تک نہیں جو کہ باعث افسوس ہے ، جب تک خاتون کو تعلیم نہیں تو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔