خبرنامہ بلوچستان

مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کا اے پی ایس پشاور سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت

مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کا اے پی ایس پشاور سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت
جعفرآباد۔:(ملت آن لائن)آرمی پبلک سکول پشاورکے سانحہ کو تین سال گزر گئے ہیں لیکن شہداء کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔جعفرآباد کے مختلف شہروں ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں نے ریلیاں نکال کر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے غم کو کوئی بھی پاکستانی نہیں بھول سکتا۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں اور اساتذہ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پیس ڈیفنس کونسل کے مرکزی چیف آرگنائزر میر فتح علی کھوسہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میر اورنگزیب جمالی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہم سے ہمارے پھول جیسے بچے جدا کئے ہیں ہم ان کے ورثہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری پاک فوج دہشت گردوں سے نمٹنا جانتی ہے، ہماری قوم ایک بہادر قوم ہے ان کے حوصلوں کو کوئی پست نہیں کرسکتا۔
جعفرآباد کے مختلف شہروں ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں نے ریلیاں نکال کر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے غم کو کوئی بھی پاکستانی نہیں بھول سکتا۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں اور اساتذہ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پیس ڈیفنس کونسل کے مرکزی چیف آرگنائزر میر فتح علی کھوسہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میر اورنگزیب جمالی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہم سے ہمارے پھول جیسے بچے جدا کئے ہیں ہم ان کے ورثہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں