خبرنامہ بلوچستان

مخلوط صوبائی حکومت حقیقی بے روزگار ی کے خاتمہ میں مخلص نہیں

کوئٹہ ( آئی این پی ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ صوبے کے قابل ، ذہین اور غریب تعلیم یافتہ بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی میں نظر انداز کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے سے حقیقی بے روزگار ی کے خاتمہ میں مخلص نہیں جسکا انداز ہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے بھر تیوں پر عائد پابندیوں کو ہٹا کر ایک ہی وقت میں 35000 ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ضابطہ اور لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ کہا کہ لگتا ہے کہ صوبائی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ میرٹ پر عمل در�آمد کراکر قابل نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر روزگار فراہم کریں، اسی وجہ سے گذشتہ حکومتوں کی پریکٹس کو جاری رکھا گیا ہے اور قابلیت کی بجائے سیاسی وابستگی اور اقربا پروری کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنے کیلئے تمام قوانین کو پائمال کیا جار ہا ہے ۔اس وقت پورے صوبے میں ایک بڑی تعداد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے جو دن رات محنت کرکے اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے مگر اس وقت یہ تعلیم یافتہ نوجوان سخت مایوسی کا شکار ہے انہی اپنی مستقبل ، اقرباء پروی سفارش اور سیاسی وابستگیوں کے سامنے تاریک لگ رہاہے۔ اس وقت صو بائی حکومت اور تمام محکموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسیوں کے اندھیرے سے نکال کر انہیں انکی قابلیت کی بنیاد پر روزگار فراہم کریں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ 35000 جیسے بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لئے ضابطہ اخلاق تشکیل دے کر قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنا یا جائے ۔