خبرنامہ بلوچستان

مردم شماری سے پاکستان میں ایک نئی تبدیلی آئیگی

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) جمعیت علماء پاکستان (نظریاتی ) کے مرکزی صدر مفتی محمد آصف نعمانی نے کہا ہے کہ مردم شماری سے پاکستان ایک نئی تبدیلی آئیگی پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کی عوام کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں صوفیا کے ماننے والے آئندہ الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے اتحاد اہلسنّت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا گستاخانہ مواد رکوانے کیلئے مسلم ممالک کے سفیروں کا اعلانیہ خوش آئند ہے پاناما کیس کے فیصلے سے سیاست میں بھونچا ل آئے گامفتی محمد آصف نعمانی نے مزید کہا کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اہل او ر دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے نظام مصطفی نافذ نہ کرکے قیام پاکستان کے مقاصد سے رو گردانی کی جارہی ہے قیام پاکستان کے مخالفین کا وزیر اعظم کا اتحادی ہونا شرمناک ہے حامد سعید کاظمی پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو نی چاہیئے انتخابی اصطلاحات نہ ہو ئیں تو آئندہ الیکشن بھی شفاف نہیں ہونگے قومی خزانہ خالی اور حکمرانوں کی جیبیں بھرچکی ہیں کرپٹ افراد کا حکمران بن جانا قوم کی بدقسمتی ہے پاک فوج کے جوان اور افسر اپنی جانیں قربان کرکے ملک کا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں سیاست کو تجارت بنانے والے قومی مجرم ہیں منی لانڈرنگ کے تمام راستے بند کرنے کا کڑا نظام بنایا جائے ۔