خبرنامہ بلوچستان

مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25اپریل سے شروع ہوگا

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) کمشنر شماریات محمد اشرف نے کہاہے کہ آج سے 2روز تک مردم شماری کے دوسرے بلاک میں رہ جانے والے افراد کو شمار کیاجائیگا ،مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25اپریل سے شروع ہوگا جس میں صوبے کے 17اضلاع میں مردم اور خانہ شماری کی جائیگی ۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر شماریات محمد اشرف کاکہناتھاکہ دوسرے بلاکس میں مردم شماری کا آج آخری دن ہے تاہم اس میں رہ جانے والے افراد کو آج سے 15اپریل تک کور کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں 15اضلاع میں دو بلاکس میں خانہ شماری اور مردم شماری کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں 17اضلاع میں مردم شماری اور خانہ شماری ہوگی جس کا آغاز 25اپریل سے کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ دوسرے بلاکس میں مردم شماری کو 100فیصد کور کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آج بروز جمعرات آخری دن ہے تاہم جن علاقوں میں مردم شماری کا عمل مکمل نہیں کیا گیا وہاں آئندہ 2روز میں اس سے مکمل کرلیاجائیگا ۔