خبرنامہ بلوچستان

مردم شما ری خو ش آ ئند ہے ‘ عوام ‘مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

گنداخہ (ملت + آئی این پی) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی صاحبزادے میجر(ر) میر جاوید خان جمالی نے ملک بھر اور بلو چستان میں ہو نے والی مر دم شما ری کو خو ش آ ئند قرار دیتے ہو ئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز تحصیل گنداخہ کے دورہ کے مو قع با ت چیت کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر ان کے ہمراہ اسلام خان جمالی،پریس کلب گنداخہ کے صدر ماجد جمالی،سینئر صحافی ایم یو قمبرانی،شعبان جمالی،اے ڈی قمبرانی بھی ہمراہ تھے میر جاوید جمالی نے پریس کلب گنداخہ کے جنرل سیکرٹری سلیم گوپانگ سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک اچھا قدم ہے کہ مردم شماری ہورہی ہے اور اس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں عوام کو چاہئیے کہ مردم شماری میں بڑگ چڑھ کرحصہ لیں کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے اہم پیش رفت ہے مردم شماری کے لئے آنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے علاقے گلی محلوں میں اندراج کروائیں انہوں نے مذید کہا کہ مردم شماری ہمارے معاشرے ہمارے حقوق کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے جس سے ہمارے علاقوں کو بہترین فوائد حاصل ہونگے۔