خبرنامہ بلوچستان

مزارات کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا: آئی جی ایف سی

حب: (ملت+اے پی پی) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن شاہ نورانی پہنچے اور جائے وقوعہ پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے واقعات کا سراغ لگا کر کارروائی کی گئی، اب بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ منصوبہ بندی کب اور کہاں کی گئی، داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب مزارات کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔ درگاہ شاہ نورانی میں زیادہ ہلاکتیں ہونے کا سبب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جگہ تنگ ہونے کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔