خبرنامہ بلوچستان

مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

حب: (ملت+اے پی پی) کاراورمسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔ حب کے قریب بیلا کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارٹیاروکے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کوچ میں سوار ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔ لسبیلہ کے ایدھی انچارج عبدالحکیم لاسی کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں بیلا کے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے مسافر کو بھی طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ حادثے کی وجہ مسافرکوچ کی تیزرفتاری بتائی جارہی ہے۔