خبرنامہ بلوچستان

مستونگ، لیویز فورس کی کارروائی، بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی، لیویز

مستونگ، لیویز فورس کی کارروائی، بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی، لیویز

کوئٹہ(ملت آن لائن)مستونگ کے قریب لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے بڑی تعدادمیں منشیات برآمد کرلی۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کے روز مستونگ لیویز فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نشہ آور سامان برآمد کرکے اسمگلرکو گرفتارکرلیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔