خبرنامہ بلوچستان

مستونگ؛مسافر کوچ کو حادثہ، 3افراد جاں بحق ، 18 زخمی

مستونگ؛مسافر کوچ کو حادثہ، 3افراد جاں بحق ، 18 زخمی
کو ئٹہ:(ملت آبن لائن) کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ مستونگ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، لیویز کے مطابق پیر کے روز مستونگ ولی خان بائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ بارش کی وجہ سے پھسل کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق اور 18افراد شدید زخمی ہوگئے، لیویز او رسیکورٹی فورسزنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال ریفر کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ زخمیوں میں سعادت جہانگیر ، محمد عمران، اعزاز، ارم بی بی، بی بی زلیخا ،عبدالحمید ، عبدالمعید ، حفصہ ،آسیہ ، سعید احمد، سردار محمد شامل ہیں۔